• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: نواحی علاقے سہالہ سے 3 بچیاں لاپتہ

3 Girls Missing From Islamabad
اسلام آباد کے مضافاتی علاقے سہالہ سے تین بہنوں کے مبینہ اغوا کا انکشاف ہوا ہے، بچیوں کے والد نے تھانے میں مقدمہ درج کرا دیا۔

بچیوں کے والد نور خان کے مطابق اس کی 3 بچیاں مریم، نجیبہ اور زینب نور جو سیکنڈری کلاس کی طالبات ہیں ،پیر کے روز گھر سے اسکول کے لیے روانہ ہوئیں لیکن اسکول نہ پہنچیں۔

نور خان نے سہالہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا ہے کہ اس کی بچیوں کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ہے، نور خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس کی بچیوں کو قتل کیا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین