قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ فاروق ستار کی پریس کانفرنس نورا کشتی نہیں تھی،انہوں نے درست انداز میں مؤقف پیش کیا۔
خورشید شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فاروق ستار کی پریس کانفرنس سے واضح ہوگیا کہ شدید سیاسی دباؤ تھا۔
انہوں نے کہا کہ لندن کی پارٹی خاموش نہیں بیٹھے گی،لندن کی جماعت پوری کوشش کرے گی کہ اختیارات کراچی منتقل نہ ہوں۔ الطاف حسین کے پاس ایسے لوگ بیٹھے ہیں جو بھارتی لابی کا حصہ ہیں۔
قائد حزب اختلاف نے مزید کہا کہ حکومت نے بھی پاناما لیکس سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی ہے۔