• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنورنوید، قمر منصور اوردیگرملزمان کا مزید ایک دن کا ریمانڈ

Kunwar Naveed Qamar Mansoor Others One Day Remand
انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے ایم کیوایم قائد کی پاکستان مخالف تقریر اور ہنگامہ آرائی کے مقدمے میںرکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل، قمر منصور اور شاہد پاشا سمیت 37ملزمان کو مزید ایک دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس نے ملزمان کو سخت سیکورٹی میں عدالت میں پیش کیا، عدالت نے ملزمان کو مزید ایک روز کیلئے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد واپسی پر جذباتی مناظردیکھنے میں آئے، عدالت میں ایم کیو ایم رہنمائوں سمیت ملزمان نےپاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد ، ڈی جی رینجرز زندہ باد اور پاکستان بنایا تھا، پاکستان بچائیں گے ، کے نعرے لگائے۔

رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل نے سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نہیں جانتے کہ قائد نے کیا کہا اور کیا ہوا، مجھے بلوایا گیا، ہم تینوں میٹنگ کیلئے گئےاورگرفتار کرلیا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں قمر منصور کا کہنا تھا کہ پاکستان تو زندہ باد ہی ہونا چاہیے۔
تازہ ترین