ن لیگی سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کےلیے کوئی پیغام نہیں ہے۔
ایک ٹی وی پروگرام کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ ہماری اسٹیبلشمنٹ سے کوئی دوڑ نہیں لگی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ اور بیانیے سے متعلق ہر فیصلہ سابق وزیراعظم اور پارٹی قائد نواز شریف کرتے ہیں۔
ایک اور بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی مولا جٹ اس لیے بنی ہوئی ہے کہ انہوں نے پاؤں پڑنا ہے۔
ن لیگی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی والے بات چیت نہیں این آر او چاہ رہے ہیں، جس کا نام انہوں نے مذاکرات رکھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ہر چیز کاغذوں پر موجود ہے، ن لیگ سے پہلے بھی لڑائی زبردستی کی گئی۔
طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتا ہے کندھوں پر بٹھاؤ اور وزیراعظم پاکستان بناؤ، آزمائے ہوئے لوگوں کو بار بار نہیں آزمایا جاتا۔