زندگی تو سبھی کو پیاری ہوتی ہے لیکن کچھ لوگوں کو اپنے شوق اُس سے بھی زیادہ عزیز ہوتے ہیں جس کیلئے وہ اپنی جان داؤ پر لگانے سے بھی نہیں گھبراتے۔
رومانیہ سے تعلق رکھنے والے Flaviu Cernescu نامی نوجوان کا شمار بھی ایسے ہی خطروں کے کھلاڑیوں میں کیا جا سکتا ہے جس نے 840فٹ بلند چمنی کے سِرے پر نہ صرف جگلنگ کی بلکہ ایک پہیے والی سائیکل چلانے کا مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔
فلیویو نے کرتب بازی کے دوران سیلفی لینے کا شوق بھی خوب پورا کیا۔