• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نکول کڈمین اور دیو پٹیل کی ڈرامہ فلم ’لائن‘ کا پہلا ٹریلر

First Trailer Of Hollywood Film Lion
نامور ہالی ووڈ اداکارہ نکول کڈمین اور سلم ڈوگ ملینئر سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے دیو پٹیل کی نئی ہالی وڈ ڈرامہ فلم 'لائن' (Lion)کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایت کارگارتھ ڈیوس کی یہ فلم بیسٹ سیلنگ ناول’اے لانگ وے ہوم‘سے ماخوذ ہے جس کی کہانی ایک ایسے بھارتی بچے کی گِرد گھومتی ہے جو پانچ سال میں عمر میں کلکتہ کی سڑکوں پر لاپتہ ہو جاتا ہے ۔

غیر معمولی خطرات اور مشکل ترین حالات کا سامنا کرنے کے بعد اس بچے کو ایک آسٹریلوی خاندان گود لے لیتا ہے تاہم یہ بچہ 25سال بعد اپنے ماں باپ اور خاندان کی تلاش میں ایک بار پھر انڈیا کا رُخ کرتا ہے ۔

این کیننگ ، اینجی فیلڈر اورایملی شرمان کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی دیگر کاسٹ میں رونے میرا، نواز لدین صدیقی،ڈیوڈ وینہم، پلوی شردھا، دپتی نیول ، اینا سیمسن، ارکا داس، پریانکا باس، تینشتا چترجی اوربینجمن رگبی شامل ہیں۔

فلم رواں سال 25نومبر کوامریکا جبکہ آئندہ سال 19جنوری کو آسٹریلیا میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔
تازہ ترین