چین کے شہر گوانگ ژوکے کچھ ہوٹلوں کو پاکستان سمیت پانچ ممالک کے لوگوں کو نہ ٹھہرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق گوانگ ژو پولیس نے شہر کے کچھ ہوٹلوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ پاکستان، شام، عراق، ترکی اور افغانستان سے آنے والے افراد کو ہوٹلوں میں رہائش فراہم نہ کی جائے۔
شہر میں یہ ہدایت سستے ہوٹلوں کو دی گئی ہے، ہوٹل انتظامیہ کے مطابق انہیں ہدایت کی وجہ نہیں بتائی گئی، چین کی وزارت خارجہ نے خبر سے لاعلمی ظاہر کی ہے۔