• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں مزید 10 ججوں کو او ایس ڈی بنادیا گیا

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی ہدائت پر پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے درجہ اول کے10سول ججوں کو او ایس ڈی بنا دیا گیا  رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ  کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جن سول ججوں کو  او ایس ڈی بنایا گیا ان میں خالد محمود وڑائچ لاہور ،ملک اللہ دتہ انجم جتوئی،ساجد محمود شیخ سرگودھا،نوید کامران لنگڑیال شجاع آباد،شاہد نواز کھچی بھوانہ،بابر حسین پتوکی،شہزاد احسان بٹ فتح جنگ، عبدا لستار بوسال سرگودھا،عابد زبیر ننکانہ صاحب اور محمد اکرم آزاد لاہور کینٹ شامل ہیں۔ہائیکورٹ کے ترجمان کے مطابق  نوٹیفکیشن میں مذکورہ سول ججز کو غیر تسلی بخش کارکردگی یا کسی اور نااہلی کی بنیاد پر او ایس ڈی تعینات کرنے کا ذکر نہیں ہے، مذکورہ کارروائی معمول کا حصہ ہے۔
تازہ ترین