گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)فون کال کر کے افسروں کو بلیک میل کرنیوالے ملزم اشرف نے دوران حراست صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوئی بلیک میلر نہیں ہے اس پر بلیک میل کرنے کا الزام بے بنیاد ہے،میری کوئی بات اے سی صدر کو ناگوار گزری ہوتو میں ان سے معافی مانگتا ہوں لہٰذا مجھے چھوڑا جائے میرے 2بچے ہیں۔ملزم کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا۔