بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر محمد اشرف، سید ذیشان اخترنے کئی ہفتوں سے بہاول پور میں ریجنل پولیس آفیسر،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراور ڈی ایس پی سٹی کی سیٹیں خالی رہنے پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں لا اینڈ آڈر کی صورتحال کے پیش نظر بہاول پور جو کہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہے جیسے مقام پر ایسے کلیدی عہدوں کا خالی رہنا پنجاب حکومت کی گڈگورننس پر سوالیہ نشان ہے، انہوں نے کہا کہ تخت لاہور نے ہمیشہ بہاول پور جیسے خطے کو نظر انداز کیا۔ انہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر بہاول پور میں آر پی او۔ ڈی پی او اور ڈی ایس پی سٹی تعینات کیا جائے۔