کراچی(اسٹاف رپورٹر) فارمیسی گریجویٹس ایسوسی ایشن اور سایہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے باہمی اشتراک کے " ڈیمنیشیاایک تشویشناک بیماری" کے موضوع پر آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ فارمیسی گریجویٹس ایسوسی ایشن ڈاکٹرزین الحسنین نے کہاکہ ایک سروے کے مطابق پاکستان میں پانچ لاکھ سے زائد افراد حافظے کی کمزوری میں مبتلا ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ڈیمنیشیا زندگی کم کرنے والی دماغی بیماری ہے۔ چیئرمین سایہ ویلفیئر آرگنائزیشن ڈاکٹرتسنیم زیدی نے کہاکہ فزیشن اور فارماسسٹ عوام میں آگہی پیدا کرکے نسیان کے مرض پر قابوپانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ ڈائریکٹر سی ڈی ایل ڈاکٹر تنویرعالم نے کہاکہ ابتدا میں تشخیص کے بعدڈیمنیشیاکی پیچیدگیوں اور بڑھتی ہوئی رفتار کو کم کیا جاسکتا ہے۔ معروف نیورولوجسٹ ڈاکٹر آصف رضا نے بھی خطاب کیا۔