بہاولپور(سٹی رپورٹر) حاملہ بیوی سمیت 3افراد کے قاتل کو 3بارسزائے موت کاحکم دیدیا گیا گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولپور رانا عبدالحکیم نے مقدمہ تھانہ سٹی یزمان کی سماعت کی۔ ملزم محمدفاروق عرف محمدبوٹا ولد محمدانور سکنہ 112 ڈی بی یزمان پر اپنی 3ماہ کی حاملہ بیوی نسیم بی بی، بھابھی زرینہ بی بی اور ساس رفیقاں بی بی کو پسٹل سے فائرنگ کرکے قتل کرنے کاالزام تھا۔ فائرنگ کے بعد نسیم بی بی اور رفیقاں بی بی موقع پر جبکہ زرینہ بی بی ہسپتال میں دم توڑ گئی تھیں۔ استغاثہ کے مطابق ملزم محمدفاروق عرف محمدبوٹا کا اکثر گھر میں جھگڑا رہتا تھا اور بات بات پر طیش میں آجاتا تھا۔ کیس کی سماعت کے بعد جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولپور رانا عبدالحکیم نے محمدفاروق عرف محمدبوٹا ولد محمدانور کو 3بار سزائے موت کی سزا سنادی۔