بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بنک سے رقم نکلوا کر جانیوالے نوجوان سے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ 75ہزار روپے چھین لئے گئے، پولیس نے واقعہ مشکوک قرار دے دیا،تفصیلات کے مطابق محمد حسین بنک سے ایک لاکھ 75ہزار روپے کیش نکلواکرجارہاتھا تومبینہ طورپر مسلح افرا د نے گن پوائنٹ پر اس سے رقم چھین لی اورموقع سے فرار ہوگئے، پولیس ذرائع کے مطابق معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے معاملہ مشکوک لگتاہے۔