• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروموشن نہ کرنے کے خلاف ڈی ایس پی جہلم کی درخواست پر سیکرٹری اور آئی جی سے جواب طلب

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس محمد امیر بھٹی نے پروموشن نہ کرنے کے خلاف ڈی ایس پی جہلم کی درخواست پر سیکرٹری ایس جی اے ڈی اور آئی جی پولیس پنجاب سے پانچ اکتوبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔محمد شریف خان نے محمد بشیر چوہدری ایڈووکیٹ کے زریعے دائر رٹ میں موقف اختیار کیا کہ اس کی2015میں پروموشن ڈیفر کی گئی کہ اے سی آرکلیئر کی جائے۔اس کے باوجود 2016میں بھی کسی اور کو پروموٹ کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین