بہاولپور(سٹی رپورٹر) محکمہ صحت اورانتظامیہ کی طرف سے میڈیکل سٹوروں پربلاجواز چھاپوں کیخلاف عیدکے بعد بھرپورمہم چلانے کافیصلہ جائز مطالبات کے حصول کیلئے آخری حدتک جانے کیلئے بھی تیار ہیں ان خیالات کااظہار ضلعی صدرکیمسٹ ایسوسی ایشن انعام الحق گورائیہ کی قیادت میں ہونیوالے ہنگامی اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری کیمسٹ ایسوسی ایشن بہاولپورجعفراقبال گجرنے کہاکہ کیمسٹ برادری اس ملک میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے ، اس موقع پرسٹی صدرشاہد حسن کے علاوہ دیگرعہدیداران بھی موجود تھے۔