• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین و امریکا کو اختلافات مناسب طریقے سے نمٹانے چاہئیں: چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی

— تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین اور امریکا کو اختلافات مناسب طریقے سے نمٹانے چاہئیں۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی سے امریکی سفیر ڈیوڈ پرڈیو نے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی نے کہا کہ چین اور امریکا کو اعلیٰ سطح کے تبادلوں میں رکاوٹوں پر قابو پانا چاہیے، دونوں ممالک کے تعلقات اب بھی مختلف خطرات اور چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔

چینی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ بیجنگ اور واشنگٹن کو مثبت ایجنڈے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے، چین امریکا دو طرفہ تعلقات کو مستحکم، صحت مند اور پائیدار سمت میں آگے بڑھانا چاہیے۔

غیر ملکی میڈیا نے یہ بھی رپورٹ کیا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ کا اگلے ماہ امریکا کا دورہ متوقع ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید