لاہور(نمائندہ خصوصی، نما ئندہ جنگ )ملک کی اہم سیاسی جماعتوں کے سربراہ اور اہم حکومتی شخصیات اپنے آبائی علاقوں میں عیدالالضحیٰ منائیں گے اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے جانوروں کی قربانی دینگے۔ صدر مملکت ممنون حسین حج کی ادائیگی کے بعد آج نماز عیدمنیٰ میں منائیں گے ۔مسلم لیگ ن کے سربراہ وزیراعظم نواز شریف جاتی امراءرائے ونڈفارم کی مسجد میں نماز عیدادا کرینگے۔ وہ عید منانے اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ہیں، پاکستان پیپلز پا رٹی کے چیئرمین میں نماز عید ادا کرینگے ۔قائم مقام صدر وچیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی اسلام آباد میں نماز عید پڑھنے کے بعد کراچی جائیں گے۔تحریک انصاف کے سربراہ عمرا ن خان عید کے بعد اسلام آباد سے کے پی کے مختلف علاقوںمیں جائیں گے۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق عید لاہور،مسلم لیگ (ق)کے صدر چودھری شجاعت حسین اور سا بق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اپنے آبائی گاؤں موضع نت میں عید کی نماز ادا کرنے کے بعد ظہور پیلس آئیں گے ۔ گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ لاہورمیں نماز عید ادا کرنے کے بعد ملتان جائینگے۔سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان نماز عید اپنے آبائی گائوں لمبے جاگیر میں ادا کرینگے۔جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق منصورہ میں نماز عید پڑھائیں گے۔ عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید راولپنڈی اور پاکستان عوامی تحریک کے قائد علامہ ڈاکٹرطاہرالقادری ماڈل ٹائون میں نماز عید پڑھائیں گے۔ایم کیو ایم پا کستان کے کنوینر فاروق ستار اور پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کراچ میں نماز عید ادا کرینگے۔ جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان اور جے یو آئی (س) کے امیر مولاناسمیع الحق اکوڑہ خٹک نوشہرہ ، جے یو آئی کے سربراہ میراعجاز قاسمی لاہور میں نماز عید ادا کرینگے۔