• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب اختر کو کھیلتے ہوئے ڈر لگتا تھا، گیل

بارباڈوس ( جنگ نیوز) ویسٹ انڈیز کے اوپننگ بیٹسمین کرس گیل سے جہاں دنیا بھر کے بولرز خوف کھاتے ہیں وہیں ایک بولر ایسا بھی رہا ہے جس سے خود دراز قد بیٹسمین کو ڈر لگتا تھا۔ گیل نے اپنی سوانح عمری ’’سکس مشین‘‘ میں  انکشاف کیا ہے کہ انہیں راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کو کھیلتے ہوئے کافی ڈر لگتا تھا۔ کیونکہ شعیب بہت تیز بولنگ کرتے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ برصغیر میں اسپنروں کو کھیلنا ہمیشہ سے ہی مشکل رہا ہے۔
تازہ ترین