• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ریفری احمد رئوف اے ایف سی ایلیٹ پینل کیلئے منتخب

کراچی (شکیل یامین کانگا / اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے انٹرنیشنل ریفری احمد رئوف اے ایف سی ایلیٹ پینل کیلئے منتخب کرلیا گیا۔ وہ دو میچز کے ٹرائلز کے اے ایف سی بی کیٹگری ایشیا کے 48 ممالک کے درمیان میچوں میں ریفرئنگ کے فرائض انجام دینے کے اہل ہوں گے۔ احمدرئوف ان پانچ ریفریز میں شامل ہیں جنہوں نے دبئی میں رواں ماہ منعقدہ ٹیسٹ پاس کیا ہے۔ جنگ سے باتیں کرتے ہوئے احمد رئوف کا کہنا تھاکہ اللہ کا شکر ہے میں ایلیٹ پینل کیلئے منتخب ہوا۔ دبئی میں ہونے والے ریفری کورس میں مختلف نوعیت کے پروگرام تھے جن میں کامیابی حاصل کی۔ اے ایف سی اے کیٹگریز میں کامیاب ہونے والے ریفریز ورلڈ کپ میچز میں اپنے فرائض انجام دیتے ہیں جبکہ بی کیٹگری میں کامیاب ہونے والے ریفریز ایشین مقابلوں میں تعینات کئے جاتے ہیں۔ اے ایف سی میری کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے دو انٹرنیشنل میچز میں مجھے تعینات کرے گی۔ 2011 میں خرم شہزاد کے بعد پاکستان میں  اے ایف سی ایلیٹ پینل میں شامل ہونے والے دوسرا ریفری ہوں۔
تازہ ترین