امریکی سفارتخانے کی جانب سے آج اسرائیل میں اپنا سفارتخانہ بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق اسرائیل میں موجود تمام امریکی سرکاری اہلکار اور ان کے اہلِ خانہ اگلے نوٹس تک شیلٹرز میں رہیں۔
امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ اس وقت اسرائیل سے امریکیوں کے انخلا اور ان کی معاونت کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز تل ابیب میں ایرانی میزائل حملے سے امریکی سفارتخانے کو معمولی نقصان پہنچا تھا، حملے میں امریکی اہلکار محفوظ رہے تھے۔
امریکی سفارتخانے کو گزشتہ روز بھی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔