• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کا اشارہ دیدیا

اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کا اشارہ دیدیا۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں نیتن یاہو نے کہا کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کے قتل سے ایران اسرائیل تنازعہ بڑھے گا نہیں بلکہ ختم ہوجائے گا۔ 

ان سے پوچھا گیا کہ امریکی صدر نے آیت اللّٰہ خامنہ ای کو قتل کرنے کے منصوبے کو روک دیا تھا کیونکہ اس سے کشیدگی بڑھ سکتی ہے اور جنگ پھیل سکتی ہے۔ 

اس پر نتین یاہو نے کہا کہ کشیدگی بڑھے گی نہیں بلکہ تنازعہ ختم ہوجائے گا۔ 

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایران اس جنگ میں اسرائیل کو نیوکلیئر وار کے دہانے پر لانا چاہتا ہے اور دعویٰ کیا کہ اسرائیل اس کو روکنے کی کوشش کررہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید