• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدنان صدیقی نے پرواز کے طوفان کی زد میں آنے پر کیا دعا مانگی تھی؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

سینئر اداکار عدنان صدیقی گزشتہ ماہ کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز کے طوفان کی زد میں آنے کے بعد بال بال بچے۔

عدنان صدیقی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے جہاز کے طوفان کی زد میں آنے کے بعد ہوئے دل دہلا دینے والے تجربے کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ مجھے موت کا ڈر نہیں، میں نے اسی وقت کلمہ پڑھ لیا تھا، مجھے اس وقت جو صرف ایک خیال آ رہا تھا وہ یہ تھا کہ اللّٰہ تو نے میری موت اتنی تکلیف دہ لکھی ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ میں اتنی تکلیف دہ موت نہیں چاہتا، میں اپنے گھر میں بغیر کسی کو تکلیف دیے طبعی موت مرنا چاہتا ہوں۔

عدنان صدیقی نے کہا کہ میں اس وقت  بس یہی دعا مانگ رہا تھا کہ یااللّٰہ مجھے اتنی تکلیف دہ موت نہ دے۔

انہوں نے دل دہلا دینے والے تجربے کے دوران لکھے آخری نوٹ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس نوٹ میں بس اپنے بیوی بچوں کو خدا حافظ کہا تھا۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید