• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوزیشن ہولڈر ز ڈیرہ کا عامر نابینا اور بہاولپور کا نعمان مسعودٹول پلازہ پر پرچیاں دیتا ہے

ڈیرہ غازیخان،بہاولپور(نمائندہ جنگ،سٹی رپورٹر)  تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2016کے امتحان میں ہیومنٹیز اینڈ کامرس گروپ میں 903نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالا   طالب علم محمد عامر شہزادنابینا ہے  اس نے بتایا کہ  خان گڑھ میں لیکچرز موبائل پر ریکارڈ کر کے  گھر جا کر تیاری کرتا ہوں جبکہ  بہاولپور تعلیمی بورڈ بہاولپور میں آرٹس گروپ بوائز میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والا طالب علم نعمان مسعود اسعدی ٹول پلازہ پر پرچیاں دیا کرتا تھا۔ گزشتہ روز امتحان کا نتیجہ سننے کے لئے لاہور ٹول پلازہ سے بہاولپور بورڈ پہنچا۔ صوبائی وزیر ملک محمداقبال چنڑ نے طالبعلم کو نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور یقین دہانی کرائی کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب سے خصوصی درخواست کریں گے  کہ ہونہار طالبعلم کے تمام تعلیمی اخراجات برداشت کئے جائیں۔ 
تازہ ترین