• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادی راہداری منصوبہ پورے پاکستان کا منصوبہ ہے، احسن اقبال

Economic Corridor Project Is Pakistan Project Ahsan Iqbal
وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ پورے پاکستان کا منصوبہ ہے۔مغربی روٹ پر کام زور و شور سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دسمبر 2016 تک گوادر تا کوئٹہ شاہراہ مکمل ہو جائیگی۔ ژوب، فاٹا اور گوادر یونیورسٹیوں نے کام شروع کر دیا ہے۔

احسن اقبال کہتے ہیں کہ اقتصادی راہداری پر ہمارے ہمسایہ ملک کو تکلیف ہے۔لیکن پاکستان کی قیادت اقتصادی راہداری منصوبے پر متفق ہے۔
تازہ ترین