• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان ٹینس،کرسٹینا میک ہیل نے کیریئر کا پہلا ٹائٹل جیت لیا

ٹوکیو ( نیوز ایجنسیز ) امریکی ٹینس اسٹار کریسٹینا مک ہیل  نے ڈبلیو ٹی اے جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ٹائٹل جیت لیا۔ ساتویں سیڈ پلیئر نے فائنل میں جمہوریہ چیک کی کیٹرینا سینیاکووا کو شکست دیکر کیریئر میں پہلی مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ میک ہیل کو پہلے سیٹ میں 3-6کی شکست ہوئی تھی لیکن انہوں نے ہمت نہ ہاری اور زبردست کم بیک کرتے ہوئے حریف پلیئر کے تمام حربے ناکام بنادیے۔ انہوں نے  اگلے دنوں  سیٹس میں 6-4 اور 6-4سے جیتے۔ یاد رہے کہ کرسٹینا نے سیمی فائنل میں  سلواکیہ کی یانا کیپیلوا کو شکست دی تھی ۔ فتح کے بعد خوشی سے نہال 24 سالہ کرسٹینا کا کہنا تھا کہ  مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں جیت چکی ہوں،خوشی اور بے یقینی کا یہ عالم ہے کہ اب میں اس شاندار ٹرافی کو خود سے جدا اور نیچے رکھنا تک نہیں چاہتی۔ میں ہمیشہ سے اسے حاصل کرنا چاہتی تھی، میں گذشتہ چند برس سے مسلسل جاپان اوپن کھیل رہی ہوں، مجھے اس جگہ سے پیار ہے۔ خیال رہے کہ کرسٹینا میک ہیل کیریئر میں دوسری بار کسی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی ہیں، انہوں نے 2014 میں اکاپلکو فائنل میں ڈومنیکا سبلکووا کے ہاتھوں شکست کھائی تھی۔ دوسری جانب شکست خورہ کیٹرینا سینیاکووا نے اپنی ناکام کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ کرسٹینا نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، وہ جیت کی حقدار تھیں، لیکن میرے لیے دنیا ختم نہیں ہوئی، میں فتح کیلیے عزم اب اور بھی زیادہ پختہ ہوگیا ہے۔ خیال رہے کہ کیٹرینا بھی کیریئر کا پہلا فائنل کھیل رہی تھیں۔
تازہ ترین