• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین ٹینس نے پاکستان کو چار ایونٹس کی میزبانی دیدی

کراچی (شکیل یامین کانگا/ اسٹاف رپورٹر) ایشین ٹینس ایسو سی ایشن کی جانب سے پاکستان کو دیئے جانے والے چار ایونٹس میں سے پہلے دو ایونٹس ایشین ٹینس ٹور مینز اور ایشین رینکنگ چیمپئن شپ 23 سے 30 اکتوبر تک اسلام آباد کے پی ٹی ایف دلاور عباس ٹینس کمپلکس پر ہوگی۔ اسلام آباد ٹینس ایسو سی ایشن کے زیراہتمام اور پاکستان ٹینس فیڈریشن کی تعاون سے ہونے والے کھیلے جانے والے ایشین ایونٹس کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کو’’ اے‘‘ پن رجسٹریشن کرانا ضروری ہے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری خالد رحمانی نے جنگ کو بتایا کہ ایشین ٹینس ایسو سی ایشن کے صدر انیل کھنہ نے پاکستان کو چار ایشین ایونٹس دیئے ہیں جس میں سے دو اسلام آباد میں 23 سے 30 اکتوبر تک کرائے جارہے ہیں۔ ان ایونٹس میں ایشیا کے 43 ممالک کے کھلاڑی شرکت کرسکتے ہیں ۔ ان ایونٹس میں شرکت کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنے اے پن بنوانے ہوں گے۔جس کی فیس 30 ڈالرز ہے چونکہ پاکستان میں پہلی بار ایشین ایونٹس ہورہے ہیں اس لئے پاکستانی کھلاڑی کھلاڑیوں کو اپنی رجسٹریشن اے پن کے ذریعے کرانی ہوگی۔
تازہ ترین