• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ،ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 130ہو گئی

راولپنڈی( خصوصی نمائندہ ،اپنے رپورٹر سے)ڈینگی کےمزید8 مریض الائیڈ ہسپتالوں میں داخل کرائے گئے۔  18 مریضوں کے ٹیسٹ کرائے گئے جن میں سے8  کے ٹیسٹ پازیٹو نکل آئے ۔ راولپنڈی  سے تعلق رکھنے والے 2 نئے مریضوں کو داخل کیا گیا جبکہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے  والے6 مریضوں کے ٹیسٹ بھی پازیٹو آئے۔  دریں اثناءانٹی ڈینگی مہم میں مزید ایک کیٹرنگ، دوبیکرز کو سیل کردیا گیا  جبکہ کل مریضوں کی تعداد بھی130ہو گئی ہے۔شہریوں کو ڈینگی کے خلاف آگاہی کیلئے انتظامیہ نے یونین کونسل سطح پر عوامی رابطہ مہم شروع کردی ہے۔انسپکٹرآغا یعقوب کے مطابق محکمہ فوڈ نے اب تک لاروا ملنے پر راول ٹائون میں 15اور پوٹھوہار ٹائون میں6ایف آئی آرز درج کرائی  ہیں۔ادھر منگل کو ڈینگی کے مزید پانچ مریض آئےجس کے بعد راول ٹائون میں مریضوں کی تعداد71،پوٹھوہار ٹائون 31،چکلالہ کینٹ چار اور راولپنڈی کینٹ میں14مریض ہوچکے ہیں۔ٹی ایم اے راول ٹائون کے تحت یوسی24میں انٹی ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلے میں تقریب ہوئی جس کی صدارت ایڈمنسٹریٹر راول ٹائون نازیہ پروین نے کی مہمان خصوصی ایم پی اے راجہ حنیف تھے۔تقریب میں سوشل ویلفیئر آفیسر اسلم میتلا اور دیگر نے بھی شرکت کی۔
تازہ ترین