• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت سرحدی کشیدگی بھارتی گلوکار کمار سانو کا لاہور میں ہونے والا میوزیکل شو ملتوی

لاہور(کرائم رپورٹر سے)پاک بھارت سرحدی کشیدگی اور سکیورٹی خدشات کے باعث بھارتی گلوکار کمار سانو کا لاہور میں26ستمبر کو ہونے والا میوزیکل شو ملتوی کردیا گیا ۔ آرگنائزرز نے  بھی باقاعدہ اعلان کردیا۔معلوم ہوا ہے کہ ایک پروڈکشن کمپنی کی تقریب جو لاہور میں ہونا تھی  اوراس میں بھارتی گلوکار کمار سانو نے پرفارم کرنا تھا ۔جو موجودہ پاک بھارت سرحدی کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث اب ملتوی کردیا گیا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ شو محسن انسانیت عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقد کیا جاناتھا۔ 
تازہ ترین