• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران تیل کی پیداوار منجمد کرے تو ہم بھی تیار ہیں، سعودی عرب

دبئی، لندن (رائٹرز) سعودی عرب نے پیشکش کی ہے کہ اگر ایران خام تیل کی پیداوار کو منجمد کرلے تو وہ بھی پیداوار میں کمی کرسکتا ہے، یہ بات اس معاملے سے واقف 4 زرائع نے برطانوی خبررساں ایجنسی کو بتائی، سعودی عرب تیل کی سپلائی کو قابو کرنے کے لئے اوپیک کے ایک معاہدے کا خواہاں ہے، زرائع نے بتایا کہ یہ پیشکش رواں ماہ کی گئی تھی جسے اب تک ایران کی جانب سے منظور یا رد نہیں کیا گیا ہے، اوپیک کا ایک غیر رسمی اجلاس آئندہ ہفتے الجزائر میں ہوگا جس میں غیر اوپیک رکن روس بھی شامل ہوگا، تیل کی قیمتوں کے حوالے سے اوپیک کا باقاعدہ اجلاس نومبر کے آخر میں ہوگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ الجزائر میں ہونے والی ملاقات میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا تاہم یہ صرف مشاورتی اجلاس ہوگا۔ 
تازہ ترین