• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ہائوسنگ اورپی ایچ اے میں سرکاری ملازمین کو رہائشی پلاٹ دینے کا فیصلہ

پشاور(نامہ نگار) صوبائی محکمہ ہائوسنگ اور ڈائریکٹر جنرل پشاور ہائوسنگ اتھارٹی کے دفاتر میں خدمات انجام دینے والے کم تنخواہ دار سرکاری ملازمین کو رعایتی قیمتوں پر رہائشی پلاٹ دینے کی منظوری دے دی گئی  ہے۔فیصلے کے تحت تین سال تک مسلسل ممبر رہنے والے پی ایچ اے کے ممبران کوبھی رعایتی نرخوں پر پلاٹ الاٹ کئے جائیں گے۔اس بات کی منظوری پشاور ہائوسنگ اتھارٹی کے ایک اجلاس میں دی گئی ہے اجلاس کے جاری ہونے والے منٹس کے مطابق اجلاس میں محکمہ ہائوسنگ اور ڈائریکٹر جنرل پشاور ہائوسنگ اتھارٹی کے آفس کے ملازمین کو سرکاری رہائشی سکیموں میں ہائشی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے مسئلے پر غور کرنے اجلاس کو بتایا گیا کہ پی ایچ اے ایکٹ 2005 میں کم خرچ مکانات سب کے لئے او رکم تنخواہ پانے والے ملازمین کے لئے گنجائش موجود تھے کے انہیں رہائشی پلاٹ دیئے جائیں اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے نے تجویز دی کے کم تنخواہ پانے والے ملازمین سے صرف پلاٹ کی اصل قیمت اور ترقیاتی اخراجات وصول کئے جائیں اور اس کے علاوہ دیگر اخراجات ان سے نہ لئے جائیں جس پر اجلاس نے مذکورہ تجویز کو اتفاق رائے سے منظور کر لی جس کے بعد اجلاس 2 فیصد کوٹہ کے تحت ریاعتی قیمت پر محکمے کے ملازمین کو پلاٹ الاٹ کرنے کی منظوری دے جبکہ اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ تین سال تک مسلسل ممبر کی مدت مکمل کرنے والے پی ایچ اے ممبران کو بھی پلاٹ الاٹ کئے جائیں گے۔
تازہ ترین