• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کے تحت ریلی 18کی بجائے 16اکتوبر کو نکالی جائیگی

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے تحت سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے عوامی ریلی اب 18اکتوبر کی بجائے 16اکتوبر کو نکالی جائے گی ۔اس عوامی ریلی کا آغا زبلاول ہاؤس سے ہوگا جومختلف راستوں سے ہوتی ہوئی یادگار شہدا کارساز شاہراہ فیصل پر اختتام پذیر ہوگی ۔اس عوامی ریلی کی قیادت پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کریں گے ۔اس بات کا فیصلہ اتوار کو بلاول ہاس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ۔اجلاس میں پارٹی کے تحت سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے منعقد کی جانے والی تقریبات کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں پارٹی رہنمائوں سینئر وزیر نثار کھوڑو ،وزیر اعلی سندھ کے مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیو ،مشیر محنت سینیٹر سعید غنی ،راشد ربانی ،وقار مہدی اور نجمی عالم نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں طے کیا گیاکہ پیپلز پارٹی کے تحت سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے3روزہ تقریبات 16اکتوبر سے 18اکتوبر تک جاری رہیں گی۔
تازہ ترین