• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویانا میں پاکستانی کمیونٹی تنظیمو ں کے رابطے کیلئے نئی آرگنائزیشن کے قیام کا فیصلہ

ویانا(نمائندہ جنگ)پاکستانی کمیونٹی آسٹریا کی تنظیموں کے درمیان رابطے کیلئے نئی آرگنائزیشن کاقیام عمل میں لایا جائے گا۔نئی آرگنائزیشن کو حتمی شکل دینے کے سلسلہ میں پاکستانی کمیونٹی کی مختلف تنظیموں کے سربراہان اور نمائندگان کی مشاورتی میٹنگ23 ستمبر کی شام حاجی ملک خلیل کی رہائش گا ہ پر منعقد کی گئی جس میں پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کے صدر الحاج خواجہ محمد نسیم،منہاج القرآن آسٹریا کے صدر حاجی ملک امین اعوان،مسلم لیگ ن آسٹریا کے چیئرمین حاجی غلام اظہر،فرینڈ زآف پاکستان کے صدر حاجی بابر فہیم خان ،ای یو پاک فرینڈ شپ آسٹریا کے صدر حاجی ارشد باجوہ ،پی پی پی آسٹریا کے صدر ندیم خان ، پی سی سی آسٹریا کے جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد ،مسجد المدینہ کے سرپرست حاجی غلام مصطفی بلوچ اور پاکستانی سٹوڈنٹ پی ایچ ڈی کے علاوہ پاکستان سفارت خانہ کے قونصلر سہیل افضل اور تسلیم بٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔اور آخر میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ آرگنائزیشن کے نام اور عہدیداران کے چنائو کے طریقہ کار پر دوسری میٹنگ میںمشاورت ہوگی اور جو تنظیمیں اس میٹنگ میں شامل نہیں ہوسکیں ان کو دوسری میٹنگ میں شرکت کی دعوت دی جائے تاکہ وہ بھی مشاورت میں شامل ہوں۔ فیصلہ کیا گیا کہ دوسری میٹنگ یکم اکتوبر شام سات بجے ہوگی اور میٹنگ کی جگہ کا اعلان جلد کردیا جائے گا ۔
تازہ ترین