• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Wedding Of Frog Rain In India
سب سے بڑی جمہوری حکومت کہنے کا دعوے دار ملک بھارت میں توہم پرستی کی ایک اور تازہ مثال سامنے آگئی ہے۔

بھارتی ریاست آسام میں گزشتہ روز خشک سالی سے تنگ کسانوں نے مون سون بارش کیلئے دعا کا انوکھا طریقہ اپنایا اوربارش کے دیوتا کو خوش کرنے کے لئے مختلف رسومات کے ساتھ مینڈکوں کی شادی کروا دی۔

شادی کی تقریب بہت دھو م دھام سے منائی گئی،جس میں جہاں کسانوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا وہیں عورتیں اور بچے بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور خوب بھنگڑے ڈالے۔

اس موقع پر جہاں مینڈک دلہے کو خوب سجایا گیا وہیں مینڈک دلہن کو بھی سندور لگا کر سہاگن کا درجہ دیا گیا۔

واضح رہے بھارت میں ان دنوں مون سون شروع نہ ہونے کی وجہ سے کسان فصل کی کاشت کے حوالے سے کافی پریشان ہیں۔
تازہ ترین