• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نعت خوان حافظ القاری عبدالقادر نوشاہی یکم اکتوبرکو 14روزہ دورے پرپاکستان پہنچ رہے ہیں

فیض پورشریف (نامہ نگار) برصغیر کے نامور پہلوان حاجی چودھری عبدالخالق مرحوم کے فرزندعالمی شہرت یافتہ نعت خوان حافظ القاری محمدعبدالقادر نوشاہی یکم اکتوبرکو 14روزہ خصوصی دورے پرپاکستان پہنچ رہے ہیں وہ دوہفتے کے دورے کے دوران2 اکتوبرکو جہلم پاکستان میں غوث الاعظم پیران پیر حضرت پیر عبدالقادر جیلانی الحسنی والحسینی کے سالانہ عرس مبارک کے اجتماع کے خصوصی نعت خوان ہوں گے عرس مبارک کی صدارت حضرت پیرسیدمعروف حسین شاہ نوشاہی سجادہ نشین دربارعالیہ نوشہ پور شریف جہلم کریں گے عرس میں دنیائے اسلام کے مایہ ناز علماکرام اور نعت خوان حضرات شرکت کریں گے ان میں حافظ محمدعبدالقادر نوشاہی کی شرکت خصوصی ہوگی بعدازاں حافظ محمدعبدالقادر نوشاہی اپنے والدین کی روح کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لئے محفل شبینہ میں قرآن پاک پڑھیں گے محفل شبینہ ہرسال منعقدکی جاتی ہے اورحافظ محمدعبدالقادر نوشاہی ہرسال خصوصی طورپربرطانیہ سے وطن واپس آتے ہیں اورمحفل شبینہ میں ایک رات میں پورے قرآن پاک کی تلاوت کی سعادت حاصل کرتے ہیں محفل شبینہ کے مقام اورتاریخ کااعلان بعدمیں کیاجائے گا ان خیالات کااظہار حافظ محمد عبدالقادرنوشاہی کے بڑے بھائی مشہور نعت خوان چودھری علی بہادر نے اپنے ایک بیان میں کیاہے
تازہ ترین