• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی موسمی صورتحال کی پیشگی اطلاع موبائل مسیج سے دینے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے موسمی صورتحال کی موبائل مسیج کے ذریعے پیشگی اطلاع دینے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو حالیہ بارشوں کی صورتحال کا جائزہ پیش کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو صوبائی حکومتوں سے رابطے میں رہنے اور معاونت کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے ریسکیو اداروں، ضلعی انتظامیہ، صوبائی حکومتوں سے رابطہ مزید فعال کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ موبائل فون مسیج کے ذریعے شہریوں کو موسمی صورتحال کی پیشگی اطلاع دی جائے۔

قومی خبریں سے مزید