• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان عوامی تحریک پی ٹی آئی کی بی ٹیم نہیں ہے، رائو خلیل احمد

پیرس (نمائندہ جنگ ) پاکستان عوامی تحریک اور ادارہ منہاج القران یورپ اور فرانس کے میڈیا ایڈوائز رائو خلیل احمد نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے کرپشن کا حساب رائیونڈ میں لینا ٹھیک فیصلہ ہے یا نہیں ،یہ وقت بتا دے گا۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کے مطابق یہ فیصلہ سود مند نہیں ہے۔ انہوں نے کہا یہ بات سب کو سمجھ لینی چاہیے کہ پاکستان عوامی تحریک پی ٹی آئی کی بی ٹیم نہیں ہے نا ہی پاکستان تحریک انصاف پی اے ٹی کی بی ٹیم ہے۔ دونوںملک کی بقا اور استحکام کی تحریکیں ہیں۔ سربراہان تحریک بہتر جانتے ہیں کہ کب کیا کرنا ہے۔ کارکنان کا فرض ہے کہ آپس میں الجھنے کی بجائے کام پر نظر رکھیں۔
تازہ ترین