• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکردگی بڑھانے کیلئے لنچ بریک لینا ضروری ہے، تحقیق

Lunch Break Is Necessary To Increase The Performance Study
برطانیہ سے جاری ہونے والی نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ آفس ملازمین طویل اوقات کار، اضافی وقت دینے اور ذہنی دباؤ کے جنجال میں پھنسے ہوئے ہیں،صرف 17 فیصد ملازمین لنچ کے لیے پورا ایک گھنٹہ کی بریک لیتے ہیں۔

اس تحقیق کے لیے 16 سے 75 سال عمر کے 1300 افراد سے رائے لی گئی۔ ان میں سے 66 فیصد افراد نے کہا کہ وہ لنچ کے لیے اپنے کام کی جگہ سے نہیں اٹھتے۔ دفتری ملازمین میں یہ شرح 70 فیصد ہے۔زیادہ تر لوگوں کا کہنا ہے کہ کام سے اٹھنے کا وقت ہی نہیں ہوتا۔

تحقیق کے مطابق غیر صحت مند دفتری طرز زندگی کی وجہ سے ہر سال 90 ہزار اموات ہوتی ہیں۔ کام کے طویل اوقات سے خواتین ملازمین میں جان لیوا بیماریوں کے امکانات میں بہت زیادہ اضافہ ہوجاتا ہے۔

آج ہمیں پہلے سے کہیں زیادہ بہتر متوازن کام کے حالات کی ضرورت ہے۔ لنچ کے لیے آفس سے نکلنا یہاں تک کہ ڈیسک سے اٹھنا بھی مشکل ہوتا ہے۔ مگر یہ بھی درست ہے کہ لنچ کے لیے اٹھننے سے کام کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے اور باقی دن کے لیے آپ کی بیٹری ری چارج ہوجاتی ہے۔

ٹریڈ یونین کانگریس کی جانب سے ستمبر 2015 میں شائع شدہ تحقیق کے مطابق ہفتے میں 48 گھنٹوں سے زیادہ کام کرنے والے افراد کی تعداد میں دوبارہ اضافہ ہوگیا ہے۔ افرادی قوت کا 13 فیصد کام میں زیادہ وقت صرف کررہے ہیں۔ یہ شرح 2010 سے 15 فیصد زیادہ ہے۔
تازہ ترین