• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینوولنٹ فنڈز کی ادائیگی کے طریقہ کار کو تبدیل کیا جائے‘یوسف بلوچ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)بلوچستان سیکرٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن کے سابق سینئر نائب صدر یوسف بلوچ نے بیان میں کہا ہے کہ بینوولنٹ فنڈز کے موجودہ طریقہ کار کو تبدیل کر کے گروپ انشورنس اور جی پی فنڈ کی طرح ملازمین کوریٹائرمنٹ پر یکمشت ادائیگی کی جائے انہو ںنے کہا کہ دوران ملازمت سرکاری ملازمین سے خطیر رقم کی کٹوتی کی جاتی ہے اور بچوں کو نام نہاد سکالر شپ دی جاتی ہے جس سے اکثر ملازمین محروم ہیں انہوں نے کہا کہ بینوولنٹ فنڈز کا موجودہ طریقہ انتہائی غیر منصفانہ ہے ملازمین اپنے حق سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ اور فوت ہونیوالے ملازمیں کو بھی بی ایف کے فنڈز اور امداد دی جائے۔
تازہ ترین