• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واپڈا سے مذاکرات،متاثرین نیلم جہلم نے احتجاج موخر کر دیا

مظفرآباد(نامہ نگار )نیلم جہلم پراجیکٹ ٹھوٹھہ مالسی کے متاثرین سے واپڈا اور دیگر انتظامیہ کے مذاکرات۔متاثرین کے مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی اور محرم الحرام کے احترام میں متاثرین نے آج 3اکتوبر کو ہونے والا احتجاج موخر کر دیا گیا ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انور زیب خان مغل ،عبدالقیوم عباسی ،طارق زمان ،محمد رفیق خان ،شریف خان اور دیگر نے کہا کہ واپڈا نے مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے واپڈا کی یقین دہانی اور محرم الحرام کے احترام میں ہم آج 3اکتوبر کا احتجاج موخر کرتے ہیں ۔مگر واپڈا اور دیگر انتظامیہ سے یہ مطالبہ بھی کرتے ہیں کہ ماسٹر ظفر کی کرپشن کی مکمل چھان بین کر کے اصل متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے ہم اپنے حقوق اور کرپشن کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو 10محرم الحرام کے بعد مکمل مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے ۔
تازہ ترین