• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین :ٹرک نے گاڑی کو روند ڈالا، ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ گیا

China Truck Crushes Car Driver Survived
چین میں کنکریٹ ٹرک نے تیز رفتاری کے باعث گاڑی کو روند ڈالا، تاہم ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ گیا۔

کبھی کبھی زندگی میں ایسے واقعات رونما ہوجاتے ہیں جنہیں معجزہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا،ایسا ہی ایک واقعہ چین میں پیش آیا جہاں ایک ٹرک ڈرائیور نے لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی کو روند ڈالالیکن اس گاڑی میں سوار ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ گیا۔

چین کے صوبے جیانگ سوکی ایک سڑک پرگاڑی اپنی منزل کی جانب رواں تھی کہ اچانک مخالف سمت سے آتا ہوا بیس ٹن وزنی تیز رفتار کنکریٹ ٹرک بے قابو ہوگیا اور گاڑی کو روندتا ہوا الٹ گیا۔

اس ہولناک حادثے میں ڈرائیورتو بال بال بچ گیا لیکن گاڑی کا کباڑہ نکل آیا۔
تازہ ترین