ملتان(سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان اورچینی سیاحوں کی ملتان آمدپرشہرکی بیشترسڑکیں گھنٹوں بندرہیں جس کی وجہ سےمریضوں،طلبااورہزاروں شہریوں کوشدید پریشانی کاسامناکرناپڑا۔گذشتہ روزتحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کی ملتان آمدکی وجہ سےہائیکورٹ اورکچہری کےاطراف راستوں کوشہریوں کیلئےبندکردیاگیا۔عمران خان کےڈسٹرکٹ بارملتان کےوکلاءسےخطاب کی وجہ سےکچہری جانےوالےراستےکوبھی سیل کردیاگیا۔عمران خان کےخطاب کےبعدواپسی پرفلائی اوورزبھی بندرہےجس سےٹریفک کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔بعدازاں باوا صفراپرمیرج ہال میں ورکرزکنونشن کی وجہ سےگھنٹہ گھر،حسین آگاہی ،دولت گیٹ اوراندرون شہرجانےوالےراستوں کوبھی بندکردیاگیاجس سےشہرسےباہرجانےوالےمسافروں کوتاخیرکاسامناکرناپڑا۔عمران خان کےعون عباس بپی کی رہائشگاہ جانے کیلئےبوسن روڈاورنادرن بائی پاس روڈبھی گھنٹوں بندرہےاوریونیورسٹی کےطلباکوبھی گھروں کوجانےمیںگھنٹوں تاخیرکاسامناکرناپڑا۔علاوہ ازیں ملتان میں چینی سیاحوں کی کارریلی کی وجہ سےانتظامیہ نےچوک کمہارانوالاپر3بجےسےٹریفک کوبندکردیاجبکہ چینی سیاح ڈیڑھ گھنٹے بعدوہاں سے گزرےجس پرکئی مریضوں،طلبااورشہری رش میں پھنس کررہ گئے۔اس دوران شہری انتظامیہ کوکوستےرہےاورپولیس اہلکاروں سے الجھتے رہے۔