• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹا خواتین کے مسائل حل کئے جائیں، قبائلی خواتین

Issues Of Fata Women Should Be Resolved Tribal Women Demand
قبائلی خواتین کی تنظیم تکڑہ خویندے کی اراکین نے مطالبہ کیا ہےکہ فاٹا کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ سازی میں خواتین کے موقف کو اہمیت دی جائے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قبائلی خواتین کی تنظیم تکڑہ خویندہ کی اراکین سکینہ بی بی، ثمین مسیح اور دیگر نے کہا کہ فاٹا میں ملک کے دیگر حصوں کی طرح قانونی نظام رائج کیا جائے اور نئی فیصلہ سازی میں قبائلی خواتین کے موقف کو اہمیت دی جائے۔

قبائلی خواتین نے کہا کہ فاٹا کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ سازی میں خواتین کا موقف نظر انداز کیا گیا جبکہ فاٹا کا جرگہ فیصلہ سازی میں عورتوں کی شمولیت کا مخالف ہے۔

تکڑہ خویندے تنظیم سے تعلق رکھنے والی خواتین نے مطالبہ کیا کہ فاٹا کی خواتین کے مسائل حل کئے جائیں اور ان کے ساتھ امتیازی سلوک ختم کیا جائے۔
تازہ ترین