• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرائض میں غفلت ، ٹی ای او اوباڑو نور محمد سومرو معطل

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) صوبائی وزیر تعلیم و خواندگی جام مہتاب حسین ڈھر نے ناقص کارکردگی دکھانے اور فرائض میں غفلت برتنے پر ٹی ای او اوباڑو (میل) نور محمد سومرو کو معطل کر دیا۔ صوبائی وزیر تعلیم و خواندگی نے گورنمنٹ پرائمری اسکول امیر بخش سومرو ریٹی کا اچانک دورہ کیا۔ ان کے دورے کے موقع پر اسکول میں چار ٹیچر اور دو طالب علم موجود تھے۔ انتہائی کم انرولمنٹ ہونے اور اساتذہ کی تعداد زیادہ ہونے پر صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب حسین ڈھر نے اپنی برہمی کا اظہار کیا ، اور ناقص کارکردگی اور فرائض میں غفلت برتنے پر ٹی ای او باڑو (میل) نور محمد سومرو کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ انہوں نے کہا کہ فرائض میں غفلت برتنے پر کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا اور تعلیمی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
تازہ ترین