• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر: بھارت مخالف احتجاج میں شریک ملازمین برطرف

12 Employees Sacked For Particpating In Protests Against India In Kashmir
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے خلاف احتجاج میں حصہ لینے کے الزام میں بارہ سرکاری ملازمین کو برطرف کردیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت نے بھارت کے خلاف مبینہ جھکائو رکھنے کے الزام میں بارہ سرکاری ملازمین کو برطرف کردیا ہے ۔ انتظامیہ کا الزام ہے کہ یہ افراد کشمیری حریت پسند رہنما برہان وانی کی ہلاکت کے بعد احتجاجی مظاہروں میں شریک ہونے کے علاوہ سیکورٹی فورسز پر پتھرائو میں بھی ملوث تھے ۔

برطرفی کے نوٹس میں یہ بھی کہا گیا یہ سرکاری ملازمین ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔ ان ملازمین کا تعلق کشمیر یونیورسٹی کے علاوہ محکمہ خوراک، محکمہ تعلیم، محکمہ زراعت ،محکمہ خزانہ اور محکمہ صحت سے ہے ۔
تازہ ترین