• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے اسٹیٹ بینک منتقل نہیں ہورہا ،ڈپٹی گورنر

State Bank Not Shifted From Karachi Deputy Governor
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سعید احمد نے کہا ہے کہ جناح صاحب کے شہر سے اسٹیٹ بینک منتقل نہیں ہورہا ہے۔ اسٹیٹ بینک کا ایک سیکشن منتقل کیا جارہا ہے۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے دوسری موبائل کانفرنس کے افتتاح کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی منتقلی کی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔ چند شعبے ہیں جنہیں منتقل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موبائل بینکنگ کی وجہ سے ملک میں بینکاری کے شعبے کو وسعت مل رہی ہے۔ موبائل کامرس کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامک بینکاری کا مستقبل بہت روشن ہے،مغرب بھی اسلامی بینکاری کی اہمیت اور افادیت کو تسلیم کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں غربت زیادہ ہے عوام کو خوراک کی قلت اور رہائش کے مسائل درپیش ہیں۔ اسلامک بینکنگ ان مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوگی۔
تازہ ترین