• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا شیعہ علماء کو نسل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے کراچی میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور تافتان باڈر پر بلوچستان حکومت کی جانب سے زائرین امام حسین کو  مبینہ طور پر منا سب سیکیورٹی نہ دینے کے خلاف سندھ بھر میں مظاہرے کئے گے اعلامیہ کے مطابق کراچی میں مر کزی مظاہرہ خوجہ اثناء عشری مسجد کھارادرمیں  کیا گیاجس میں شیعہ علماء کو نسل کے پولیٹیکل سیکر ٹری یعقوب شہباز،علامہ کامران حیدر عابدیاور، مسلم رضا عابدی اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شر کت کی مظاہرین سے خطاب میں علامہ کامران حیدرعابدی کا کہنا تھاکہ کئی برسوں سے پا کستان دہشتگردی کی آگ میں جل رہا ہے اور آج تک کئی ہزار بے گناہ اس دہشت گردی کا نشانہ بن چُکے ہیں لیکن حکومت اور ریاستی ادارے تا حال اس دہشت گردی کو رو کنے میں ناکام نظرآتے ہیں عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے کب تک عوام اپنے پیاروں کے جنا زے اٹھاتے رہیں گے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے  پا کستان کے پاس کوئی جامع پالیسی موجود نہیں ہے۔
تازہ ترین