راولپنڈی (راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس کے مری روڈ کے ایلیویٹڈ (ELEVATED) آٹھ کلومیٹر روٹ کی 31اکتوبر تک واٹر پروفننگ (WATER PROOFING) مکمل کرنے کی ہدایات دی ہیں‘ جن پر عملدرآمد کیلئے آرڈی اے کے چیف انجینئر اطہر بخاری اور اُنکی ٹیم ساری رات واٹر پروفننگ کا کام 7کرینوں سے کرنے میں مصروف ہیں۔ یہ کام دو ماہ سے جاری ہے‘ ہر جائنٹ کی ٹریٹمنٹ (JOINT TREATMENT) اور ہر گرڈرز کی ٹریٹمنٹ (GERDER TREATMENT) جدید ترین کیمیکلز اور ٹیکنالوجی کے ذریعے ہو رہی ہے۔ اس سے میٹرو ٹریک نہ صرف واٹر پروف ہو گا بلکہ اس کا سٹرکچر بھی بہت زیادہ مضبوط ہو جائیگا۔ یہ کام آر ڈی اے کے چیف انجینئر اطہر بخاری متعلقہ کنٹریکٹر سے اُنکے رسک اینڈ کاسٹ (RISK & COST) کرا رہا ہے جس کی نگرانی نیسپاک کے انجینئر کر رہے ہیں۔ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس کے مالی سال 2016-17ء کے فنڈز تاحال ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے این ایل سی کا پشاور انٹرچینج/آغا شاہی روڈ کا سٹون پچنگ اور ڈرینج (STONE PICHING & DRAINAGE) کا کام سست روی کا شکار ہے جس سے اسلام آباد کے شہریوں کو گونا گوں دُشواریوں کا سامناہے۔