• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
West Indies Trail By 346 Runs With 6 Wickets Remaining In The 1st Innings
ابو ظہبی ٹیسٹ کے دوسرے دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے چار وکٹ پر 106رنز بنالئے ہیںاسے پاکستان کا اسکور452کو برابر کرنے کیلئے 346اور فالوآن سے بچنے کیلئے مزید146رنز درکار ہیں،اس سے قبل پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگ میں452 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی۔

ابو ظہبی میں ٹیسٹ کے دوسرے ون پاکستان نے چار وکٹ پر 304 رنز سے اننگز آگے بڑھائی کپتان مصباح الحق چار رنز کی کمی سے سنچری نہ بناسکے،اسکور جب 342 تک پہنچا تو یاسر شاہ نے بھی ساتھ چھوڑ دیاوہ 23 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے،سرفراز احمد اور محمد نواز نے 70 رنز کی شراکت بنائی سرفرازاحمد 56 رنز بناکر آوٹ ہوگئے،محمدنواز 25 اور سہیل خان 26 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،یوں 452 کے اسکور پر پاکستان کی اننگز تمام ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز کے شینن گیبریل نے پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ،جواب میں ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ 27 رنز پر گری ،65 کے مجموعی اسکور پر یاسر شاہ نے ڈیرن براوو کو بھی چلتا کیا،دن کے آخری لمحات میں مارلن سیموئلز اور بریتھویٹ بھی وکٹیں گنوابیٹھےویسٹ انڈیز نے چار وکٹ پر 106 رنز بنائے،پاکستان کی جانب سے راحت علی نے دو اور یاسرشاہ نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
تازہ ترین