• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Boat Sank Near Libya9 Drowned
لیبیا کے سمندری علاقے میں مہاجرین کی ایک کشتی ڈوب گئی۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق کشتی میں سوار ایک ہزار افراد کو بچالیا گیا جبکہ واقعے میں 9 افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور 10تاحال لاپتا ہیں۔

دوسری جانب 28 ستمبر کو ہونے والے ترکی کے کشتی حادثے میں لاپتہ افراد میں سے ایک نوجوان نے اپنے اہل خانہ سے فون پر رابطہ کرلیا۔

تفتیشی آفیسر ایف آئی اے مستحسن خان کے مطابق زندہ بچ جانے والے لاہور کے رہائشی کامران نے اپنے اہل خانہ سے فون پر رابطہ کیا ہے جبکہ تفتیشی آفیسر کی خود بھی کامران سے فون پر بات ہوئی ہے۔

کامران کا کہنا ہے کہ اسمگلرز ربڑ کی بنی کشتی پر انہیں یونان لے جا رہے تھے کہ اچانک تیز آندھی چلنے سے کشتی سمندر میں الٹ گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انسانی اسمگلرز نے جھوٹ بولا تھا کہ کشتی میں لائف جیکٹس موجود ہیں، تفتیشی آفیسر کے مطابق کشتی حادثے کے مرکزی ملزم اشفاق کی گرفتاری کےلیے انٹرپول کو خط لکھ دیا گیا ہے۔
تازہ ترین