ملتان(سٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان عوام اور اپنے کارکنوں کو گمراہ کر رہے ہیں اور بیرونی ایجنڈے پر ملک وقوم کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں لیکن پوری قوم ملک وقوم کی بقاء کے لئے متحد ہے اور اسلام آباد مارچ کو مسترد کرتی ہے قربانیاں دینے والی خواتین کارکنوں کو فوقیت دی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی رہنمائوں رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین ، فہمیدہ چوہان، روبینہ شاہین سے کی گئی ملاقات میں کیا حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لئے دن رات کوشاں ہے اور بہت جلد پارٹی قائدین ملتان میں میٹرو بس منصوبے کا بھی افتتاح کریں گے اور مزید پراجیکٹس بھی اس خطے کی بہتری کے لئے لائے جائیں گے